
Category - Writing
14 Sept 2026
عنوان: خاندان کو خاندان کون بنائے رکھتا ہے؟
میں نے خاندانوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ ایک ہی گھر، ایک ہی خون اور ایک ہی نام سے جڑے ہوئے لوگ,لیکن میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ صرف رشتوں کا موجود ہونا خاندان کو قائم رکھنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ ہر خاندان میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف رہتے ہیں، اور کوئی ایک آدھ ایسا ہوتا ہے جو سب کے بارے میں سوچتا ہے۔ کون مشکل میں ہے؟ کسے سہارے کی ضرورت ہے؟ کس کی زندگی میری کسی صلاحیت، تعلق یا کوشش سے کچھ بہتر ہو سکتی ہے؟ ایسے کام ہمیشہ کسی کے کہنے پر نہیں کیے جاتے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی صلاحیت دی ہے، تو وہ صلاحیت خود ایک ذمہ داری بن جاتی ہے۔ اس ذمہ داری کو آپ اور آپ کا رب جانتے ہیں؛ اس کے لیے کسی درخواست یا اعتراف کا انتظار ضروری نہیں۔ وقت کے ساتھ میں نے یہی سمجھا: افراد کی جمع کو خاندان نہیں کہتے۔ احساس ہی خاندان کو خاندان بنائے رکھتا ہے۔ — Hanifa’s Diary


Comments
0Reflections from readers. Be kind — reports go to the GHL team.
Loading comments…