پیاری میڈم حنیفہ، اللہ پاک اپ کو جنت میں اعلی سے اعلی مقام دے۔ اج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے ماں باپ کے بعد اپ کی محنت کی وجہ سے ہو ں۔ اپ کی اپنے بچوں کے لیے بے لوث محنت اور محبت کا ثمریہ ہے کہ اپ کے سکول کا ہر بچہ اج کسی نہ کسی مقام پر ہے۔ میں ایک بہت عام سی بیمار طالبہ تھی۔ اپنی ماں کی محنت کے ساتھ اپ کی محنت کی وجہ سے اج میں اپنے پروفیشن میں کامیاب ہوں۔ مجھے اج بھی یاد ہے جب اپ بچوں کو صبح چار بجے بلا لیتی تھیں۔ بچپن میں یہ بہت مشکل سفر لگتا تھا۔اپ نے اپنی بیماری کے باوجود ہمارے لیے دن رات محنت کی۔ اپ نے اپنے طلباء کو صرف سٹوڈنٹ ہی نہیں اپنے بچے سمجھ کر پڑھایا۔ اپنی زندگی میں میں جہاں کہیں بھی ہوں گی اپنے والدین کے بعد اپ کو شکر گزار ہوں گی۔ کیونکہ مجھے اج اس چیز کا احساس ہوتا ہے کہ ٹاپ برینڈڈ سکولز بھی وہ محنت نہیں کروا سکتے جو اپ نے کروائی۔ اللہ تعالی اپ کو اس چیز کا اجر دے میں ساری زندگی اپ کے لیے دعا گو ہوں۔ ghl-caption
Category - Writing
2 Oct 2026


Comments
0Reflections from readers. Be kind — reports go to the GHL team.
Loading comments…