![[School students] میری اصل استاد](https://uhegttirxwwakhcsfyio.supabase.co/storage/v1/object/public/time-capsule/submissions/1791276930167-x84rqgzl.webp)
Category - Writing
6 Oct 2026
عنوان: [School students] میری اصل استاد
اگر میں اپنے اساتذہ کی بات کروں تو مجھے اپنی زندگی کے ہر مرحلے پر بہت اچھے اساتذہ ملے، جنہوں نے میری تربیت اور شخصیت سازی میں اپنا کردار ادا کیا۔ لیکن ایک ایسی ہستی بھی ہیں جنہوں نے میری بنیاد رکھی، جنہوں نے مجھے صفر سے شروع کیا اور اس قابل بنایا کہ آج میں پڑھ لکھ سکتی ہوں اور اپنے خیالات کو الفاظ دے سکتی ہوں۔ بلاشبہ، اگر آج وہ نہ ہوتیں تو شاید میری زندگی بھی ایک بالکل مختلف اور بے مقصد سمت میں گزر رہی ہوتی۔ ان کا تعلق صرف اس بات سے نہیں تھا کہ انہوں نے مجھے کتابی علم دیا، بلکہ انہوں نے زندگی کے ہر مرحلے پر روحانی اور عملی زندگی کے مسائل سے مضبوطی کے ساتھ نمٹنے کا طریقہ سکھایا۔ میرے نزدیک یہی اصل درس ہے۔ کتابوں سے تو انسان خود بھی بہت کچھ پڑھ کر سیکھ لیتا ہے، لیکن جب کوئی انسان اپنے تجربات سے آپ کو زندگی کے سبق سکھائے، آپ کی تربیت کرے اور پھر وہی شخص آپ کا استاد بھی ہو، تو اس کا مقام ہی الگ ہوتا ہے۔ ایسے استاد سے ملنے والا سبق انسان ساری زندگی نہیں بھولتا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور مجھے ان کا دیا ہوا علم آگے پہنچانے اور اس علم کو دوسروں کے لیے فائدہ مند بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔


Comments
0Reflections from readers. Be kind — reports go to the GHL team.
Loading comments…