
Category - Writing
24 Sept 2026
عنوان: ہر انتظار بے مقصد نہیں ہوتا
آپ کو ہر چیز جاننے کی ضرورت نہیں، بس اتنا جان لینا کافی ہے کہاللہ آپ کے ساتھ ہے وہ اُن آنسوؤں کو بھی دیکھتا ہے جن کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہوتی۔ وہ اُن دعاؤں کو بھی سنتا ہے جو آپ خاموشی سے، ٹوٹے ہوئے دل اور کانپتے ہوئے لفظوں کے ساتھ مانگتے ہیں۔ وہ اُس درد کو بھی سمجھتا ہے جسے آپ کسی کے سامنے بیان نہیں کر پاتے۔ اللہ الوہّاب ہے ۔ بہت زیادہ عطا کرنے والا۔ کبھی کبھی ہم کسی ایک چیز کے لیے بہت شدت سے دعا کر رہے ہوتے ہیں، اور ہمیں لگتا ہے کہ اگر یہی چیز مل جائے تو ہماری زندگی مکمل ہو جائے گی۔ لیکن اللہ جانتا ہے کہ ہمارے لیے حقیقت میں کیا بہتر ہے۔ اسی لیے بعض اوقات ہماری دعاؤں کا جواب فوراً نہیں ملتا۔ *انتظار تکلیف دیتا ہے۔ * اللہ کے فیصلے پر بھروسا رکھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ کبھی دل میں سوال آتا ہے: "یا اللہ، آخر کب؟" لیکن یاد رکھیں، دیر کو اللہ کی بے رخی نہ سمجھیں۔ ممکن ہے جس چیز کے لیے آپ آج رو رہے ہیں، اللہ آپ کو اُس سے کہیں زیادہ خوبصورت چیز دینے کی تیاری کر رہا ہو۔ بس دعا کرتے رہیں۔ صبر کرتے رہیں۔ اور اللہ کے وقت پر بھروسا رکھیں۔ کیونکہ اللہ کی خاموشی، اُس کی غیر موجودگی نہیں ہوتی۔ وہ دیکھ رہا ہے، وہ سن رہا ہے، اور وہ جانتا ہے۔ 🤍 ghl-caption


Comments
0Reflections from readers. Be kind — reports go to the GHL team.
Loading comments…