خاندان کو خاندان کون بنائے رکھتا ہے؟

میں نے خاندانوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ ایک ہی گھر، ایک ہی خون اور ایک ہی نام سے جڑے ہوئے لوگ,لیکن میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ صرف رشتوں کا موجود ہونا خان…

All contributions
خاندان کو خاندان کون بنائے رکھتا ہے؟

Category - Writing

14 Sept 2026

عنوان: خاندان کو خاندان کون بنائے رکھتا ہے؟

میں نے خاندانوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ ایک ہی گھر، ایک ہی خون اور ایک ہی نام سے جڑے ہوئے لوگ,لیکن میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ صرف رشتوں کا موجود ہونا خاندان کو قائم رکھنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ ہر خاندان میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف رہتے ہیں، اور کوئی ایک آدھ ایسا ہوتا ہے جو سب کے بارے میں سوچتا ہے۔ کون مشکل میں ہے؟ کسے سہارے کی ضرورت ہے؟ کس کی زندگی میری کسی صلاحیت، تعلق یا کوشش سے کچھ بہتر ہو سکتی ہے؟ ایسے کام ہمیشہ کسی کے کہنے پر نہیں کیے جاتے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی صلاحیت دی ہے، تو وہ صلاحیت خود ایک ذمہ داری بن جاتی ہے۔ اس ذمہ داری کو آپ اور آپ کا رب جانتے ہیں؛ اس کے لیے کسی درخواست یا اعتراف کا انتظار ضروری نہیں۔ وقت کے ساتھ میں نے یہی سمجھا: افراد کی جمع کو خاندان نہیں کہتے۔ احساس ہی خاندان کو خاندان بنائے رکھتا ہے۔ — Hanifa’s Diary

Share

Comments

0

Reflections from readers. Be kind — reports go to the GHL team.

Loading comments…

    Sign in required to post

    All contributionsView all by Hanifa's Diary

    Share a suggestion

    Tell us what themes, formats, or community ideas you would like to see next.

    What's happening

    Current activity

    Honouring The Teachers' Community

    Contributions open

    View activity

    Upcoming activity

    Global Children's Time Capsule 2030

    Coming soon

    View activity

    Community Spotlight

    A Promise Remembered

    Zahrah Khawar from Pakistan.

    “A Promise Remembered That day, I went to meet one of my mentors. She was a woman of profound wisdom whose life he…”

    View Story

    Meet the people behind the expressions

    Registered contributors whose approved work shapes this living collection.